اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محسن نقوی کی ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ انکا اپنا ہو گا، سپیکر پنجاب اسمبلی

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ محسن نقوی کے کام سے متاثر ہیں، ہمارے ووٹوں سے سینیٹر بن گئے مگر مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ ان کا اپنا ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ میرا بطور سپیکر پنجاب اسمبلی صرف ایک رول ہے کہ ہاؤس کو رولز اور ڈیموکریٹک پریکٹسز کے مطابق چلاؤں، چودھری پرویز الٰہی کے دور میں کچھ معاملات ایسے ہوئے جن میں تاریخی غلطیاں تھیں، کم از کم میری دعا ہے کہ وہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔

محمد احمد خان نے کہا کہ بہتر یہ ہوتا کہ کے پی سپیکر الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حلف لیتے، تحریک انصاف والے پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کر کے اور 90 روز کی بحث میں گئے اور کے پی اسمبلی کے ساتھ بھی یہی کر چکے ہیں، میرا نہیں خیال آئسولیشن میں پڑ کر جمہوری نظام کی خدمت کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا حق انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے، مشکلات اپنی جگہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اپنی جگہ، ہمارے ملک میں غربت بے تحاشہ ہے اس کا بندوبست حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے