شہرکی خبریں
بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، کے پی حکومت کا ڈاکٹرز کی ٹیم بھجوانے کیلئے حکومت پنجاب سے رابطہ
03 Apr 2024
03 Apr 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے معاملے پر خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت سے رابطہ کر لیا۔
کے پی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا، خط خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم بھجوانے کے حوالے سے لکھا گیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کے پی حکومت سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم بھیجنا چاہتی ہے جو بشریٰ بی بی کا مکمل میڈیکل چیک اَپ کر سکے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر ہیلتھ منسٹر نے پنجاب چیف سیکرٹری کو خط لکھ دِیا ہے، چیف سیکرٹری سے اس ضمن میں مثبت تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔