اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیخلاف درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر پاکستان میں بڑھ گئی ہیں، عید الفطر سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی گئی درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد روکا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے