29 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف تین سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے۔
کمسن عنایہ فاروق کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا، والدین علاج کی سکت نہیں رکھتے تھے، قائد ن لیگ محمد نواز شریف نے ننھی عنایہ فاروق کا ذاتی خرچ پر علاج کرایا۔
عنایہ فاروق کے دل کی کامیاب سرجری کے بعد نواز شریف خود ہسپتال پہنچ گئے اور آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
نواز شریف نے ننھی عنایہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کیسی ہو، ٹھیک ہو نہ اب ماشاءاللہ"۔
عنایہ دیکھو، ببر شیر آپ سے ملنے آیا، خوشی سے عنایہ کی والدہ کی آواز بھرا گئی، قائد محمد نواز شریف نے ننھی عنایہ کے گال تھپتھپا کر شفقت کا اظہار کیا۔