اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکار لطیف کپاڈیہ کو مداحوں سے جدا ہوئے 22 برس بیت گئے

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہور نیوز) اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے ہونٹوں پر ہنسی بکھیرنے والے معروف پاکستانی اداکار لطیف کپاڈیہ کو مداحوں سے جدا ہوئے آج 22 برس بیت گئے۔

 اداکار لطیف کپاڈیہ 27 مارچ 1934ء کو برٹش انڈیا کے شہر ناسک میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی منتقل ہو گئے، بنیادی طور پر وہ بینکاری کے شعبے سے وابستہ تھے لیکن اداکاری کا شوق رکھتے تھے۔

پچاس کی دہائی میں جب تھیٹر اپنے عروج پر تھا تو لطیف کپاڈیہ نے بھی کئی ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے اور تھیٹر کے منجھے ہوئے فنکار کے طور پر اپنی پہچان بنائی، لطیف کپاڈیہ 60 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے۔

اداکار لطیف کپاڈیہ کا 1967ء میں پہلا ٹی وی ڈرامہ ’شیشے کا آدمی‘ پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے بارش، ففٹی ففٹی، برزخ، نادان نادیہ اور شکست آرزو میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

لطیف کپاڈیہ کو فنی خدمات کے صلے میں 23 مارچ 2001ء کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا، اداکار لطیف کپاڈیہ 29 مارچ 2002ء کو 68 برس کی عمر میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے