اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے گھریلو کاموں میں استعمال ہونیوالےکیمیکلز کو دماغی صحت کیلئے خطرہ قرار دےدیا

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین کاکہنا ہے کہ گھریلو کام کاج میں استعمال ہونے والے بہت سے کیمیکلز جن میں بالوں کی مصنوعات ، فرنیچر اسپرے اور جراثیم کش ادویات شامل ہیں، دماغی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہت سے گھریلو کیمیکلز اعصابی امراض جیسے کہ ملٹیپل اسکلیروسس اور آٹزم کا خطرہ بن سکتے ہیں۔ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ 1,823 عام کیمیکلز کی جانچ پڑتال میں سے 292 کیمیکلز کی خاص اقسام دماغی خلیے ’اولیگوڈینڈروسائٹ‘ کیلیے زہریلی ہیں۔ اولیگوڈینڈروسائٹ وہ خلیے ہیں جو اعصابی خلیوں کے گرد ایک حفاظتی موصلیت پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

مطالعے کے سرکردہ مصنف نے کہا کہ اولیگوڈینڈروسائٹس کا نقصان ملٹیپل اسکلیروسس اور دیگر اعصابی امراض کی نشاندہی کرتا ہے۔محققین کی ٹیم میں شامل ایک پروفیسر نے کہا کہ اب یہ ثابت ہوگیا ہے کہ گھریلو مصنوعات میں ایسے مخصوص کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو اولیگوڈینڈروسائٹس کو براہ راست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں اعصابی بیماری سے منسلک کیمیکلز کے عناصر غیرواضح تھے تاہم یہ حالیہ تحقیق کیمیکلز سے متعلق عناصر کو زیادہ واضح کردیتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے