اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹیم کی کوچنگ: گیری کرسٹن، لیوک رونچی نے وقت مانگ لیا

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کوچنگ سٹاف کا فیصلہ اگلے ہفتے تک کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی کوچز گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے قبل وقت مانگ لیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ ان دنوں کاکول میں جاری ہے تو دوسری طرف پی سی بی حکام کو ماہر کوچز کی تلاش ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی سے پی سی بی کی بات چیت چل رہی ہے، ان دونوں کو طویل مدت کے معاہدے کی آفرز کی گئی ہیں۔

گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے اپنے جواب سے آگاہ کرنے کیلئے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مشاورت کی جاسکے۔

بورڈ حکام غیرملکی کوچز کے ساتھ ملکی کوچز کی خدمات بھی لیں گے، سعید اجمل اور عمر گل کا پہلے سے ہی بورڈ کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے