اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلاؤ گھیراؤ کیس : پی ٹی آئی کے ضمانت پررہا ہونیوالے 8 کارکنان دوبارہ گرفتار

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(لاہور نیوز) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے 8 کارکنان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعات کے مقدمات میں ضمانت پانے والے تمام ملزمان کو تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی سی راولپنڈی نے تھری ایم پی او جاری کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی۔

 یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی  کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا ۔ 

اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

 ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ بانی پی ٹی آئی  اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے