اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سنی اتحاد کونسل کے احمر رشید بھٹی نے حلف اٹھا لیا

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(لاہور نیوز) سنی اتحاد کونسل کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی نے حلف اٹھا لیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 36 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، سپیکر ملک محمد احمد خان نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی احمر رشید بھٹی نے حلف اٹھا لیا، سپیکر ملک محمد احمد خان نے نومنتخب رکن اسمبلی سے حلف لیا۔

قبل ازیں اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں احمر رشید بھٹی کا کہنا تھا کہ 10 ماہ سے ملک پر ظلم و بربریت قائم ہے،  سینکڑوں لوگ جیلوں میں ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں،  عدلیہ سے التماس ہے  جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  سیاسی قیدیوں کو رہا کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،  پارٹی قائدین نے مال روڈ پر احتجاج کیا ان پر دہشت گردی کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی،  ایوان میں بیٹھے لوگ ہمارا مینڈیٹ چوری کرکے بیٹھے ہیں، عدلیہ انتخابات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے