اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عدالتوں کی آزادی کیلئے چیف جسٹس اپنا جوہری کردار ادا کریں: لیاقت بلوچ

28 Mar 2024
28 Mar 2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عدالتوں کی آزادی کیلئے چیف جسٹس اپنا جوہری کردار ادا کریں۔

اپنے ایک بیان میں  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت ہی  چل سکتا ہے جب آئین،قانون اورقرآن و سنت کے احکامات کو تسلیم کیا جائے، قادیانی قرآن وسنت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کررہے، پاکستان کے پالیسی سازوں ،ریاستی اور آئینی اداروں کو یہ بات اچھی طرح تسلیم کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیکولرازم کی بنیاد پر کوئی قانون نہیں چل سکتا، آئین اور قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے، آئین،قرآن وسنت کے فیصلے سب سے زیادہ محترم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 ججوں کی طرف سے ایک تحریری خط چیف جسٹس کو پیش کیا گیا ہے، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں اس خط کو بلاتاخیر ایڈریس کیا جائے، جج بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ کریں گے تو یہ کروڑوں عوام کے حق میں ہوگا۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بھی ریفرنس آیا،  بانی پی ٹی آئی نے تسلیم کیا تھا کہ دباؤ میں ریفرنس بھیجا گیا تھا، دباؤ کے تحت ججوں کو مرضی سے راستوں پر لگانا آئین وقانون کا خون ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں کی آزادی کیلئے چیف جسٹس اپنا جوہری کردار ادا کریں، عدالتوں کی آزادی کیلئے ہم اپنا کردار اداکریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے