اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سمندر پار پاکستانی عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی مرتب

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(لاہور نیوز) سمندر پار پاکستانی عازمین حج کیلئے خوشخبری، پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے پالیسی مرتب کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی سے سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے عمل میں آسانی ہو گی، دوہری شہریت کے حامل پاکستانی عازمین کو پاسپورٹ کیلئے کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑ رہا تھا۔

وزارت مذہبی امور کی کوششیں رنگ لے آئیں، پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہو جائے گا، نئی پالیسی کے تحت دوہری شہریت کے حامل عازمین حج کی کلیئرنس 7 دن میں کرنا ہو گی، 7 دن میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس کلیئرنس کی بنیاد پر عارضی پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا، وزارت مذہبی امور  نے محکمہ پاسپورٹ کے حکام سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو گزشتہ ماہ تین روز میں پاسپورٹ فراہمی ممکن بنائی گئی تھی، بروقت پاسپورٹ نہ ملنے سے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل متاثر ہو رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پاسپورٹ حکام  نے عازمین حج کو فوری پاسپورٹ فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی، پاسپورٹ کا اجرا نہ ہونے کے سبب عازمین حج شدید پریشانی کا شکار تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے