اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سالگرہ پر شعیب ملک کا سرپرائز، ثنا جاوید نے یادگار تصاویر شیئر کریں

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شوہر و کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے دیئے گئے سرپرائز کی یادگار تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر شعیب ملک کی جانب سے انہیں رومانوی سرپرائز دیا گیا جس کی تصاویر ثنا نے فوٹواینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

مذکورہ تصاویر میں ثنا جاوید نے میرون لباس زیب تن کررکھا تھا جبکہ شعیب ملک نے اس موقع کیلئے سرمئی شرٹ کے ساتھ خاکی رنگ کی پینٹ کا انتخاب کیا۔

شعیب ملک نے ثنا جاوید کی شادی کے بعد پہلی سالگرہ پر سرخ و سیاہ غباروں سے ایک جگہ کو سجایا جبکہ آسمانی رنگ کے برتھ ڈے کیک کا انتخاب کیا جس پر سفید پھول بنے ہوئے تھے۔

تصاویر کے کیپشن میں ثنا جاوید نے لکھا کہ   صرف ہم دونوں ایک ساتھ، اس خوبصورت سالگرہ کیلئے آپ کا شکریہ، شوہر شعیب ملک۔

تصاویر میں ثنا جاوید کو موم بتیاں بجھاتے، کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شعیب ملک برتھ ڈے گرل کو کیک کھلاتے بھی نظر آرہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے