اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ: پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(لاہور نیوز) غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

گزشتہ سماعتوں کے دوران چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے رانا سعید راں ایڈووکیٹ جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی جانب سے خاقان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

پراسیکیوشن ٹیم نے  دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ  پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے، ملزمان نے فیل اُمیدواروں کو پاس کیا اور ان کو گریڈ 17 میں ملازمت دی۔

 ملزمان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق پرنسپل سیکرٹری کا بھرتی کے عمل میں کوئی کردار نہیں تھا۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل کی روشنی میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، آج فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے