اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست، 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(لاہور نیوز) عدالت نے عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں عمرے پر جانے کی اجازت دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا نے عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل نے موقف اپنایا کہ عثمان ڈار اپنے خاندان کے ساتھ عمرہ کرنے جانا چاہتے ہیں، ایف آئی اے نے ان کا نام پروینشل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ میں ڈال رکھا ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس کے کہنے پر ایف آئی اے نے عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا، عثمان ڈار نے پولیس اور ایف آئی اے کو نام لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی مگر مذکورہ محکموں نے درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

عثمان ڈار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ان کے مؤکل کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دے اور ایف آئی اے کو عثمان ڈار اور اس کے خاندان کو سعودی عرب جانے میں رخنہ ڈالنے سے روکا جائے۔

بعدازاں عدالت نے عثمان ڈار کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔

7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عثمان ڈار کی عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ان کی 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے