26 Mar 2024
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دوروں کے دوران دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ان کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر نے مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کےکسی شہر کے دورے کے دوران دکانیں اورمارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نقل وحرکت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی ۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کیے جائیں گے۔