25 Mar 2024
(لاہور نیوز)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کیساتھ چوتھے نمبر پر آگئی۔
پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ کا تیسرا نمبر ہے، ویسٹ انڈیز پانچویں، بنگلادیش اور سری لنکا مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اپ ڈیٹ پوائنٹس ٹیبل سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے بعد جاری کیا گیا، ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 328 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔