25 Mar 2024
(ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد کراچی پہنچ گیا۔
آئی سی سی وفد میں سینئر مینجر سارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں۔
آئی سی سی وفد نیشنل سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرے گا اور نیشنل سٹیڈیم کی مینجمنٹ انتظامات سے متعلق وفد کو بریفنگ دے گی، آئی سی سی وفد کی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے انٹرنیشنل) طرز کی کرکٹ کھیلیں گی۔
آئی سی سی کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کی سر فہرست 7 ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی پوزیشن محفوظ کر لی تھی جبکہ پاکستان نے بطور میزبان اس کے لیے کوالیفائی کیا۔