اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کی ریکوڈک منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ریکوڈک منصوبے کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس  میں بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ  ریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی دسمبر 2024 تک مکمل کر لی جائے گی، منصوبے سے ہر مہینے 6 ہزار کنٹینرز بندر گاہ تک جائیں گے، منصوبے کی کنسنٹریٹ پائپ لائن دنیا کی دوسری طویل سلری پائپ لائن ہو گی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ریکوڈک سے قومی شاہراہ تک 40  کلومیٹر کی لنک روڈ مائننگ کمپنی تعمیر کرے گی، ریکوڈک کو گوادر سے ملانے کے حوالے سے نوکنڈی سے ماشخیل تک 103 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام 58 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والوں اور پراجیکٹ کی سائٹ سے بندرگاہ تک لاجسٹکس اور آمدورفت کے حوالے سے سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کے حوالے سے سرکاری سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور جہاں جہاں رکاوٹیں ہیں وہ دور کی جائیں ،بلوچستان میں معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مواصلات کے انفراسٹرکچر، خصوصاً ریلوے لائن کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے کو بذریعہ سڑک گوادر سے جوڑنے کے لیے موجودہ روڈ نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کا کام جلد از جلد کیا جائے،جہاں جہاں نئی سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں ان کی تکمیل کا کام تیز تر کیا جائے،ریکوڈک کی گوادر بندر گاہ تک ریل روڈ نیٹ ورک کی فزیبلٹی کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک پراجیکٹ کی تکمیل سے گوادر ریلوے لائن سے بندرگاہ تک رسائی آسان اور کم وقت میں ہوگی، منصوبے کی تکمیل ہونے سے بن قاسم پورٹ کے مقابلے فاصلہ بھی کافی حد تک کم ہو گا، نئی ریلوے لائن سے معدنیات سے بھرپور ضلع چاغی مستفید ہو سکے گا اور کان کنی کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ریکوڈک روڈ اینڈ ریل کنیکٹوٹی پر اگلے ہفتے تفصیلی بریفنگ طلب کر لی اور ریکوڈک منصوبے کے حوالےسے انوائرمنٹ اینڈ سوشل ایمپیکٹ اسیسمنٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے سرکاری سطح پر تمام تر رکاوٹیں دور کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے