اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تعمیر پاکستان کیلئے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے: مریم نواز

23 Mar 2024
23 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعمیر پاکستان کے لیے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے، نوجوانوں کو استحکام و ترقی کے لیے کام، کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ اللہ ہمیں پاکستان کے عظیم بانیان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے