اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے لاہور میں ماس ٹرانزٹ سسٹم پلان کو حتمی شکل دیدی

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے پلان کو حتمی شکل دے دی۔

وزیر اعلی ٰپنجاب  مریم نواز نے گرین اور اورنج لائن کے بعد لاہور میں  بلیو اور پرپل لائن تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے دو نئی لائنز کا روٹ تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ اینٹی گریڈ سسٹم کے تحت لاہور میں 108 کلومیٹر کا ماس ٹرانزٹ سسٹم بچھایا جائے گا، بلیو لائن اور پرپل لائن کے مجوزہ روٹس کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ بلیو لائن کا روٹ ٹاؤن شپ سے جیل روڈ براستہ گلبرگ تجویز کیا گیا ہے،بلیو لائن ٹاؤن شپ، فیصل ٹاؤن، برکت مارکیٹ، مین بلیوارڈ گلبرگ کے علاقوں سے گزرے گی۔

ادھر  پرپل لائن بھاٹی گیٹ، اردو بازار، صفاں والا چوک، ریلوے سٹیشن، علامہ اقبال روڈ اور کینٹ سے ہوتے ہوئے گزرے گی۔

شہر میں بننے والی دو نئی میٹرو لائنز کی فزیبلٹی کے لیے انٹرنیشنل فرمز کا بھی سہارا لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے