(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب کیلئے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ کو جیتنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد ٹی بی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کادن ٹی بی کے مکمل سدباب کیلئے ہمارے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے، ٹی بی قابل علاج ہے،عوام میں اس امر کی آگاہی بہت ضروری ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اورمؤثر علاج کے ذریعے ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہے، ٹی بی کی وجہ سے لقمہ اجل بننے والے مریضوں کی جان مؤثر علاج سے بچائی جاسکتی ہے، ٹی بی سے بچاؤکیلئے معاشرے کےہر طبقے کی معیاری علاج تک رسائی کو یقینی بنانا پڑے گا، ٹی بی کے خاتمے کیلئے جدوجہد تر ک نہیں کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موذی مرض کے سدباب کیلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، ٹی بی کی وجہ سے لقمہ اجل بننے والی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔