اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی وزیر رانا تنویر کا آئندہ برس تک مہنگائی میں کمی کا عندیہ

24 Mar 2024
24 Mar 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر نے آئندہ برس تک مہنگائی میں کمی کا عندیہ دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن و وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ  ڈیڑھ برس مشکل ہے اس کے بعد مہنگائی کم ہو جائے گی، امید ہے 2025 کے آخر تک مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر لے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا،  رمضان پیکیج میں 19 اشیاء دی جا رہی ہیں، رمضان میں ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب میں مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکیج شروع کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کا سلسلہ ابھی چل رہا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر کم قیمت پر اچھی کوالٹی کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا آدھی قیمت پر مل رہا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت 1300 کی بجائے 600روپے وصول کی جارہی ہے، چینی کی قیمت میں 44 روپے فی کلو کمی کی ہے، رمضان کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گاکہ سبسڈی بڑھا کر وافر مقدار میں لوگوں تک یہ سہولت فراہم کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے