اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پانی کے عالمی دن کے حوالے سے واسا ہیڈ آفس لاہور سے آگاہی واک کا اہتمام

22 Mar 2024
22 Mar 2024

(لاہور نیوز) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت پانی کے عالمی دن کے حوالے سے واسا ہیڈ آفس لاہور سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

 ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے آگاہی واک کے شرکا کو پانی کی اہمیت کے متعلق آگاہی دی، واک میں واسا کے تمام افسران و عملہ نے شرکت کی، واک کا مقصد عوام میں پانی بچانے کے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا پانی کا قطرہ قطرہ نعمت خداوندی ہے اسے ضائع ہونے سے بچائیں ، پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے واسا لاہور کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا ہمیں پانی کے متعلق اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہو گی تاکہ آنے والی نسلوں کے لئے پانی بچایا جا سکے، گھروں میں برتن دھوتے ہوئے ، نہاتے ہوئے برش کرتے ہوئے پانی کو احتیاط سے استعمال کیا جانا چاہئے۔

واسا لاہور نے پانی کی بچت کے لئے عوام الناس میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے، اس آگاہی واک میں واسا لاہور اور سول سوسائٹی سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے