اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

امریکی سفیر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے ان کا مؤقف سنیں : بریڈ شرمین

21 Mar 2024
21 Mar 2024

(ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے امریکی سفیر سے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ میں ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں سماعت کے دوران کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو سے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا دیئے جانے کے معاملے پر کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟

بریڈ شرمین کے سوال کے جواب پر ڈونلڈ لو نے کہا کہ اس پر ہم پاکستانی حکام سے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، ان کا پاکستان کے سابق وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹانے کے عمل میں کوئی کردار نہیں تھا۔

ایوان کے رکن بریڈ شرمین نے امریکی سفیر سے کہا کہ وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں اور ان  کا مؤقف سنیں۔

 رکن کانگریس نے مزید کہا کہ امریکی سفیر غلط سزاؤں کے الزامات کا جائزہ بھی لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے