21 Mar 2024
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت میں بارش کے امکانات کو مسترد کردیا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ تین روز تک بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 6کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دنیا میں پہلا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 252ریکارڈ کی گئی، جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 339 اور ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 300 ریکارڈ کیا گیا۔