اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9 مئی کے مقدمات میں اشتہاری شخص ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے:عظمیٰ بخاری

21 Mar 2024
21 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں اشتہاری شخص ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔

علی امین گنڈا پور کے دھمکی آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو وزیراعلیٰ اپنے صوبے کے افسران کو اینٹیں مارنے کے مشورے دے رہا ہے، اس کی ذہنی حالت پر ہمیں پہلے ہی شک تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم آپ کی دہنی حالت دیکھتے ہوئے آپ کی دھمکیوں پر ترس ہی کھا سکتے ہیں، تین دن قبل یہی علی امین گنڈاپور وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے منتیں ترلے کر رہے تھے، آج وہی گنڈاپور وفاق اور پنجاب کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کو دھمکیاں دینے کے بجائے اپنے صوبے کی عوام کا سوچیں، آپ چوری شدہ مینڈیٹ پر شارٹ ٹرم وزیراعلیٰ ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دھمکیاں دیتے آپ کا لیڈر آج 4 مقدمات میں مجرم ثابت ہو چکا ہے، گنڈاپور صاحب آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے