اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کے استعفیٰ کی منظوری کا 11 جنوری کا نوٹیفکیشن واپس لے کر مظاہر نقوی کو عہدے سے برطرف کرنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق مظاہر نقوی 10 جنوری 2024ء سے بطور جج سپریم کورٹ عہدے سے برطرف تصور ہوں گے، مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے۔

وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق مظاہر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے نتیجے میں برطرف کیا گیا، مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو بھجوا دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے