(ویب ڈیسک)ماہرین کیاجانب سے نیند کو بہتر بنانے کیلئے آسان حل بیان کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھاکہ نیند کو بہتر بنانے کیلئے سب سے پہلایہ کام ہے کہ آپ کوسونے کا باقاعدہ شیڈول بنانا ہے، جس کیلئے آپ کو چاہیے کہ آپ رات میں اپنے منتخب کیے وقت پر سو جائیں اور صبح اپنے الارم بجنے پر اٹھ جائیں۔ایسا کرنے سے آپ کی نیند کا ایک وقت مقرر ہو جائے گا، جسم اور دماغ کو بھی سکون ملے گا۔
ماہرین نے کہا کہ سن کر تھوڑا عجیب لگے گا کیونکہ ہمارے معاشرے میں چائے اور کافی سمیت دیگر کیفین کا استعمال بہت زیادہ ہے لیکن دن کے آخری پہر میں کیفین پینے سے آپ کی نیند متاثر ہو سکتی ہے،نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے آپ ذہنی اور جسمانی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہوں گے اور آپ کا دن اور کام بھی اچھا نہیں گزرے گا۔
زیادہ تر یہی ہوتا ہے کہ لوگ کام کرکے فوری سونے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم تھکا ہوا ہوتا ہے اور نیند نہیں آتی، اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم کو پر سکون رکھیں یعنی سونے سے قبل گرم پانی سے نہائیں کیونکہ اس سے تھکاوٹ کم ہو جاتی ہے اور نیند میں بہتری آتی ہے۔