17 Mar 2024
(ویب ڈیسک) آل راؤنڈرعماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے دستیابی ظاہر کردی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل9کے ایلیمنیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کے ہیرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے ہی نام کمایا، اگر ملک کو ضرورت ہے تو میں دستیاب ہوں،اگر نہیں تب بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے کال کی تھی، میں نے ان سے کہا تھا کہ سپرلیگ کے بعد اس بارے میں بات کروں گا۔