اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مسکراہٹ معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے: یمنیٰ زیدی

17 Mar 2024
17 Mar 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم لوگوں میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے جس سے ہمیں نقصان ہورہا ہے، اخلاقی اقدار کا خیال نہیں رکھا جاتا۔

ہم سب کو مل کر معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا میری عادت ہے کہ میں زیادہ تر وقت ہنستے کھیلتے گزارتی ہوں اور جب میں لوگوں کے رویے دیکھتی ہوں تو مجھے دلی دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دین میں اخلاقیات پر بڑا زور دیا گیا ہے مگر آج صورتحال بالکل مختلف ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہم صرف مسکرا کے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کر دیں تو معاشرے میں خود بخود مثبت تبدیلی کا عمل شروع ہو جائیگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے