اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب ثقافت دیہاڑ تے سب نوں مبارکاں: مریم نواز کا کلچر ڈے پر پیغام

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلچر ڈے پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔

پنجاب کلچر ڈے پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ  مریم نواز کا  پنجابی میں کہنا تھا کہ پنجاب ثقافت دیہاڑ تے سارے بہنا تے بھراں نو ڈھیرو ڈھیر مبارکاں، میں پکی پنجابن آں، اندروں باروں پنجابی آں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پورے ملک سے پیار ہے، پہلے ہم پاکستانی ہیں پھر پنجابی ہیں، پنجاب صوفیاء، علماء اور دل والوں کی دھرتی ہے، پنجابی بڑے دل والے ہیں، پنجابی نہایت میٹھی زبان ہے، والدین کو اپنے بچوں کو پنجابی سکھانی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجابی شاعری انسانی جذبات کی بہت خوبصورت انداز میں ترجمانی کرتی ہے، پنجاب کے کلچر میں ماں، بہن، بیٹی کو عزت و تکریم دی جاتی ہے، لوگوں کو پنجاب کی روایات یاد رکھنی چاہئیں ورنہ آنے والی نسلوں کا بہت نقصان ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجابی پنجاب سے نکل بھی جائے تو اس کے دل سے پنجاب نہیں نکلتا، پنجاب کی دھی رانی کو اللہ کے بعد عوام نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز بخشا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے