اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویزالہٰی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیخلاف سماعت ملتوی

11 Mar 2024
11 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیخلاف درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

چودھری پرویز الہٰی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ 

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق اور درخواست گزار کے وکیل نے تیاری کے لیے مہلت مانگی، عدالت نے فریقین کے وکلا کو تیاری کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ کو اختیار ہے کہ وہ شواہد نہ ہونے پر کسی ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر سکے، سنگل بنچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بے بنیاد کالعدم قرار دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کیس میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھے۔

یاد رہے کہ گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے