اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈرونز کے ذریعے پنجاب سے سرحد پار منشیات کی سمگلنگ ناکام ،3 ملزمان گرفتار

09 Mar 2024
09 Mar 2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے آپریشن کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے پنجاب سے سرحد پار منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

ترجمان کے مطابق آپریشن پنجاب سے متصل انٹرنیشنل بارڈر کے قریب کیا گیا، کواڈ کاپٹرز کے ذریعے انٹرنیشنل منشیات سمگلنگ گینگ کیخلاف کامیاب کارروائی کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان منشیات سمگلنگ میں ملوث ہیں ، ملزمان محمد منیر اور عدیل احمد کا تعلق بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ میں ملوث تنظیموں سے ہے اور انہیں 13 کلو گرام ہیروئن اور 8 کواڈ کاپٹرز کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے بین الاقوامی روابط کے حامل منظم گینگ کے طور پر کام کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان نے تیسرے ملک کے ذریعے رقم کی ٹرانزیکشنز کرنے کا بھی اعتراف کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ضبط کئے گئے کواڈ کاپٹرز/ڈرونز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، ضبط شدہ کواڈ کاپٹرز آٹو ریٹرن فیچر کے ساتھ 15 کلو میٹر کے فاصلے تک پرواز کر سکتے ہیں ،اے این ایف ملوث نیٹ ورکس سےنمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون پر کاربند ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے