09 Mar 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم تیز رفتار ٹرک نے سڑک کراس کرنے والے نوجوان کو کچل دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک واقعہ رائیونڈ کی مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں ایک نوجوان سڑک کی دوسری جانب جانے کی کوشش کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک تلے دب گیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر موت واقع ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔