اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کوئی کرش تھا نہ کسی پر فدا ہونے کا موقع ملا: انجمن

08 Mar 2024
08 Mar 2024

(لاہور نیوز) ماضی کی مقبول ہیروئن انجمن نے کہا ہے کہ انہیں کبھی کسی پر فدا ہونے کا موقع ہی نہیں ملا کیوں کہ سب لوگ ان پر فدا ہوا کرتے تھے۔

حال ہی میں انجمن نے دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام "مذاق رات" میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ فلمی کیریئر کے دوران انہوں نے کم سے کم 3  بار ترتیب وار پانچ پانچ سال کا وقفہ لیا تھا لیکن اس  کے باوجود وہ جب بھی آتیں تو ان کی فلمیں پہلے سے زیادہ کامیاب  ہوتیں۔

انجمن کا کہنا تھا کہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران وہ سلطان راہی کو تنگ کرنے کے لیے اداکار غلام محی الدین کو سیٹ پر آنے کی دعوت دیتیں اور پھر شوٹنگ ختم ہونے کے بعد سلطان راہی کے بجائے غلام محی الدین سے باتیں کرنے لگ جاتیں جس پر ان کے ہیرو سلطان راہی کو غصہ آجاتا۔

ماضی کی مقبول اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں شکوہ کیا کہ انہیں کسی پر فدا ہونے کا موقع ہی نہیں ملا، وہ اتنی مشہور تھیں کہ ہر کوئی ان پر فدا ہوجاتا تھا، اس لیے ان کا کوئی بھی کرش نہیں تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے