اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماورا حسین کی راحت فتح علی خان کے پیروڈی گانے پر پرفارمنس،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ ماورا حسین کی معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پربنائے گئے پیروڈی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق گزشتہ دنوں معروف بھارتی گلوکار و موسیقار یش راج مکھاٹے نےراحت فتح علی خان پر ایک پیروڈی گانا تیار کیا تھا جس میں اُنہوں نے گلوکار کے وہ الفاظ استعمال کیے تھے جوکہ اُنہوں نے ایک تقریب کے دوران مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے بولے تھے۔

یش راج مکھاٹے نے راحت فتح علی خان پر تیار کیے گئے اس پیروڈی گانے کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی جسے ایک لاکھ کے قریب لائکس ملے تھے جبکہ صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے بھارتی موسیقار کے ٹیلنٹ کی تعریف کی تھی۔

اب معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی راحت فتح علی کے پیروڈی گانے پر ویڈیو بنائی ہے جوکہ اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے،ویڈیو میں ماورا حسین گاڑی میں بیٹھی ہیں اورراحت فتح علی خان کے ڈائلاگز پر بنائی گئی پیروڈی ویڈیو پر پرفارم کررہی ہیں۔ماورا حسین کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے ماورا حسین کی تعریف کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے