اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی میں نئی تقرریاں، موجودہ بورڈ افسران میں کھلبلی مچ گئی

23 Feb 2024
23 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم سرکاری عہدوں پر تعینات افسران کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کے بعد بورڈ افسران میں کھلبلی مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میں موجودہ اعلی عہدیداروں کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے امکانات زیر بحث ہیں، ان افسران کو اپنے مستقبل کی فکر ستانے لگی ہے جس کے بعد متعلقہ افسران نے آپس میں صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجودہ اعلیٰ عہدیداروں میں 2  پولیس افسران اور ایک ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے افسر کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں حاصل کی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سی او او سلمان نصیر کو نئی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں، اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اینڈ ویجیلنس، ایچ آر، لیگل اور مارکیٹنگ کے سربراہان کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پچھلے ادوار میں بی سی بی میں آنے والے افسران کے الگ ہونے کا امکان بھی موجود ہے اور شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی تبدیلی کا قوی امکان ہے۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئین کے مطابق سی ای او یا ایم ڈی کا عہدہ بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے،پنجاب کی حکومتی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد چیئرمین محسن نقوی کی ساری توجہ بورڈ کے معاملات پر ہو گی، بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے اور پاکستان ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تعیناتی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے