اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی: 2 طلبہ گروپوں کے مابین جھگڑا، متعدد زخمی

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 طلبہ زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ رات گئے پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم ہوا، دو طرفہ تصادم کے دوران پتھراؤ اور  ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا۔

جھگڑے کے نتیجے میں 3 طلبہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

ادھر ذرائع کے مطابق مسلم ٹاؤن پولیس نے جھگڑے میں ملوث 18افراد کو گرفتارکر لیا، پولیس نےملزمان کےخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملوث 12 طلبہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جھگڑے میں ملوث طلبہ کیخلاف انکوائری کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قصور وار طلبہ  کو بھاری جرمانے کیساتھ یونیورسٹی سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے