22 Feb 2024
(لاہور نیوز) لاہو رہائیکورٹ نے تمام تعلیمی اداروں کو ہفتے میں ایک پریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی بارے مختص کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے حکم میں لکھا ہے کہ تمام سکول و کالجز میں ہفتے میں ایک پیریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی بارے مختص کیا جائے، ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن فوری عدالتی احکامات سے متعلق تمام سکول و کالجز کو آگاہ کرے۔
عدالت نے پی ایس ایل میں سکیورٹی کے فنڈز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔
عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے حوالے سے ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے میچز کے دوران شہریوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہوگی، پی ایس ایل میں شہریوں کے لیے ٹریفک کو مختصر وقت کے لیے بند کیا جائے گا۔