اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجہ کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

19 Feb 2024
19 Feb 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کارکن طیبہ راجہ کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شناخت پریڈ میں زیادہ تر گواہ درخواست گزار کو شناخت نہیں کرسکے، پراسیکیوشن نے درخواست گزار کے خلاف کوئی ثبوت اکٹھے نہیں کیے، پراسیکیوشن کے گواہوں کے مطابق درخواست گزار جناح ہاؤس کے اندر داخل نہیں ہوئی، درخواست گزار جناح ہاؤس کے باہر افشاں چوک پر کھڑی رہی۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق فرانزک رپورٹس ،پی ایف ایس اے سمیت دیگر رپورٹس میں کوئی مواد موجود نہیں، ٹرائل کورٹ گواہوں کے بیانات کے بعد الزامات کی سچائی سے متعلق جائزہ لے گی، یہ معاملہ مزید انکوائری کا ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار جب سے گرفتار ہے اس وقت سے جیل میں ہے، عدالت درخواست گزار کی ضمانت دو لاکھ روپے  کے مچلکوں کے عوض منظور کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے