19 Feb 2024
(لاہور نیوز) لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران قاتلانہ حملے میں امیر بالاج قتل جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کا افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا جہاں ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا امیر بالاج شادی کی تقریب میں شریک تھا کہ اس دوران مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں امیر بالاج سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
امیر بالاج کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، امیر بالاج کے سکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
واضح رہے کہ امیر بالاج لاہور کے اندرون شہر کی مشہور شخصیت ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا خود بھی دشمنی کی نذر ہو کر قتل ہو گئے تھے۔