اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا ماہرہ خان امید سے ہیں؟سوشل میڈیا پر اداکارہ کے گھر ننھےمہمان کی آمد کی خبریں زیر گردش

12 Feb 2024
12 Feb 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت بھارت میں بھی شہرت کی حامل یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب  میں شادی کرنے والی ماہرہ خان سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ماہرہ خان حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز ‘جو بچے سنگ سمیٹ لو’ سمیت دیگر بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں سال اگست یا ستمبر میں متوقع ہے جبکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ماہرہ خان اور اُن کے شوہر سلیم کریم حمل کی خبر کا اعلان کب کریں گے۔ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی خبر بھارتی میڈیا کی طرف سے سامنے آئی ہے جبکہ ابھی تک اداکارہ اور اُن کے شوہر سلیم کریم نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے