اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سوشل میڈیا پر آغا علی کی دوسری شادی کی گردش کرتی خبروں کا معاملہ، اداکار نے واضح بیان دیدیا

11 Feb 2024
11 Feb 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کےمعروف اداکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکار آغا علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے سیاہ رنگ کی شیروانی اور سر پرگِرے رنگ کا قلا پہنا ہوا تھا، اس ویڈیو میں اداکار نے کہا تھا کہ “ایک بار پھر”۔آغا علی کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو یہ خبر گردش کرنے لگی کہ آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی ہے۔

افواہوں سے تنگ آکر بالآخر آغا علی نے خاموشی توڑ دی اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اور ویڈیو جاری کردی جس میں اُنہوں نے دوسری شادی کی افواہوں کی تردید کی۔آغا علی نے اپنے وضاحتی بیان میں دوسری شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الفاظ “ایک بار پھر” کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں ایک بار پھر ڈرامے میں شادی کرنےلگا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ یہ بات تو سب کو ہی معلوم ہے کہ ہم اداکاروں کی ڈراموں میں کئی بار شادی ہوتی ہے لیکن جب میں نے اپنی ویڈیو سے متعلق یہ افواہ دیکھی کہ میں دوسری شادی کررہا ہوں تو میں نے وضاحت دینا ضروری سمجھا۔اُنہوں نے کہا کہ انسٹاگرام کے جس نامور پیج نے میری ویڈیو شیئر کی،انہوں نے یہی ظاہر کیا کہ میں نے دوسری شادی کرلی ہے تاکہ لوگ ویڈیو دیکھ کر غلط فہمی کا شکارہوجائیں۔

آغا علی نے کہا کہ میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے حقیقی زندگی میں نہیں بلکہ ڈرامے میں شادی کی ہے لہٰذا کوئی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہو۔اداکار نے غلط معلومات پھیلانے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ لوگ اپنی شادیوں کی فکر کریں، میری کیوں اتنی ٹینشن لیتے ہو؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے