اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

نمونیا کیسز نہ تھم سکے، پنجاب میں مزید 4، لاہور میں ایک بچہ جاں بحق

11 Feb 2024
11 Feb 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت صوبہ بھر میں نمونیا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیا سے مزید 4 جبکہ لاہور میں ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا، صوبہ بھر میں نمونیا سے جاں بحق بچوں کی تعداد  360 تک پہنچ گئی ۔

حکام محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ  گزشتہ 24گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیا کے مزید 345 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران  مزید115 کیسز سامنے آئے۔

حکام کے مطابق لاہور میں نمونیا کے مجموعی کیسز کی تعداد 4230  ہو چکی ہے جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 18320 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیا ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں، چلڈرن ہسپتال میں 50 سے زائد بچے داخل ہیں، جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔

ادھر  عام مارکیٹ میں نمونیا ویکسین اور ادویات کی  عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے