01 Feb 2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے اپ گریڈ ہونے والے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور بچوں کے علاج معالجے کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے انفارمیشن ڈیسک اور استقبالیہ کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا اور اپ گریڈیشن کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔
سیکرٹری صحت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو انفارمیشن ڈیسک کے بارے میں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ استقبالیہ کاؤنٹر پر موجود کمپیوٹرز میں مریض بچوں کے داخلے سے ڈسچارج تک تمام معلومات موجود ہوں گی۔
محسن نقوی نے اپ گریڈ میڈیکل یونٹ، آئی وارڈ اور دیگر وارڈز کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے گراؤنڈ فلور پر موجود پرانی ایمرجنسی میں زیر علاج مریض بچوں کی عیادت بھی کی۔