اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ والے ہمیشہ ڈیل کر کے اقتدار میں آتے رہے: شرجیل میمن

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ والے ہمیشہ ڈیل کر کے اقتدار میں آتے رہے ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ لوگ اب ایک نئی سوچ کی طرف جانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو نے نئی سوچ کا نعرہ دیا ہے، بلاول بھٹو سب سے بڑا نعرہ دے رہے ہیں کہ تمام پاکستانی اکٹھے ہوجائیں، پی پی چیئرمین کہہ رہے ہیں میرا ن لیگ اور پی ٹی آئی سے مقابلہ نہیں ہمارا مقابلہ غربت ،مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل سے مشکل حالات میں پیپلز پارٹی نے اداروں پر حملے نہیں کیے، جب ن لیگ پر تکلیف آتی ہے تو انہوں نے سب کو نشانہ بنایا ہے، مسلم لیگ ن نے مخالف پارٹیوں اور اداروں کے خلاف مہم چلائی، پی ٹی آئی نے بھی اداروں کے خلاف گھٹیا سے گھٹیا حرکت کی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لیڈران نے ملک کیلئے جان کے نذرانے دیئے، اس ملک کو نقصان منفی سوچ نے پہنچایا  ہے، چیئرمین بلاول بھٹو سب کو اپنی مثبت سوچ کی طرف راغب کررہے ہیں، الیکشن 8فروری کو ہورہے ہیں،عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی  نے کہا کہ کل کے جلسے کے بعد مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کبھی احسن اقبال اور کبھی کوئی اور ہمیں تڑیاں لگارہے ہیں، پیپلز پارٹی کبھی مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کی طرح معاہدے کرکے ملک سے نہیں بھاگی، شہبازشریف وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے، مسلم لیگ ن کی معاشی پالیسیوں پر پوری دنیا نے تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے کوئی جھگڑا شروع نہیں کیا، ن لیگ نے خود سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنایا، شہبازشریف کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، ذاتی طور پر شہبازشریف کی عزت کرتا ہوں، جن کی ن لیگ میں چلتی ہے وہ شہبازشریف کو برداشت نہیں کرتے، شہبازشریف نے کام کیے ہیں برائی نہیں کرتا مگر صحت کی سہولیات سب سے زیادہ سندھ میں ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب ،کے پی یا بلوچستان میں کوئی ایک سرکاری ہسپتال کا نام بتادیں، نواز اورشہبازشریف وزیراعظم رہے،پاکستان بھر میں کیا کام کیا؟ ن لیگ والے ہمیشہ چور دروازے سے ڈیل کرکے اقتدار میں آتے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے بنائی تھی، بانی پی ٹی آئی کا دور ملکی تاریخ کا بدترین دور تھا، آئینی و قانونی طریقے سے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے