اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر ن لیگ شہباز شریف کے جلسوں اور ریلیوں کا شیڈول سامنے آگیا

22 Jan 2024
22 Jan 2024

(لاہور نیوز) انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے جلسوں اورریلیوں کا شیڈول سامنے آ گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف آج لاہور میں اپنے انتخابی حلقے این اے 123میں 31 مقامات کا دورہ کریں گے، شہبازشریف این اے 124کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے، صدر ن لیگ 23جنوری کو احمد پور شرقیہ میں اہم مقامات پر ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم 25جنوری کو منڈی بہاؤالدین کا دورہ کریں گےجہاں وہ مختلف مقامات پر ریلیوں سے خطاب کریں گے، صدر مسلم لیگ ن 27 جنوری کو راولپنڈی  جائیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران شہبازشریف 29 جنوری کو راجن پور کے علاقوں کا  بھی دورہ اور مختلف مقامات پر خطاب کریں گے،سربراہ ن لیگ  30جنوری کو لاہور میں رانا مشہود کے حلقے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گےجس کےلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی  ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے سلسلے میں شہبازشریف 2فروری کو ملتان روانہ ہوں گے، مسلم لیگ ن نے 2فروری کو ملتان میں ہونے والے جلسے اور ریلی کےلئے شیڈول مکمل کر لیاہے، ن لیگ کے صدر 3فروری کو گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب  اور مختلف علاقوں میں ریلیوں میں بھی شریک ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے