اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری کو گھر میں کسی نے نہیں رہنا، شیر پر ٹھپہ لگانا ہے: مریم نواز

19 Jan 2024
19 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ 8 فروری کو گھر میں کسی نے نہیں رہنا، آپ نے شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیاست میں اچھا بُرا وقت آتا رہتا ہے، مسلم لیگ میدان چھوڑ کر بھاگی نہیں ہے، خانیوال نے ہمیشہ شیر کا ساتھ دیا ہے، خانیوال والوں نے شیر کے علاوہ کسی کو گھسنے نہیں دیا، آپ کی اس بیٹی نے بھی مشکل کا سامنا کیا، مجھے ماں کی موت کی خبر اڈیالہ جیل میں دی گئی، نہ میں نے اپنے باپ کا سر جھکنے دیا اور نہ عوام کا، عوام کا سمندر بتا رہا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا نواز شریف نے کہا تھا کہ 9 مئی کو ریاست پر حملہ کرو، کیا نواز شریف نے کہا تھا کہ پارٹی الیکشن ٹھیک نہ کروائیں، کیا نواز شریف نے کوئی جھوٹا انٹرا پارٹی الیکشن کروایا؟ مشکلات کے باوجود ہم میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف تم سے انتقام نہیں لے رہا، نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا، آج جو نوجوان جیل میں ہیں ان کو تم نے 9 مئی کو حملہ کرنے کی ترغیب دی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک نواز شریف کے ترقیاتی کاموں کے نشان ہیں، 8 فروری کو گھر میں کسی نے نہیں رہنا، آپ نے شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے