(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 8 فروری کو آپ نے تیر پر ٹھپہ لگا کر اسے جتوانا ہے۔
انہوں نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہے باقی پارٹیوں کو کوئی فکر نہیں کہ عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، مجھے آپ کی فکر ہے میں آپ کے لئے الیکشن لڑ رہا ہوں، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ 17 وزارتیں ختم کر کے 3 سو ارب روپے آپ پر خرچ کروں گا، آپ کے ٹیکس کا 15 سو اشرافیہ کو سبسڈی دی جاتی ہے وہ میں عوام پر خرچ کروں گا، غریبوں کو مفت بجلی دوں گا، اگر آپ نے مجھے منتخب کیا تو میں اپنے منشور کے 10 نکات پر عمل درآمد کروں گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ آپ نے نوجوانوں کے پاس جانا ہے کہ آپ تیر پر مہر لگائیں میں یوتھ کارڈ کے ذریعے ان کی امداد کروں گا، میں یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کروں گا، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، ہمارا مقابلہ بھوک سے ہے، مہنگائی سے ہے،8 فروری کو آپ نے تیر پر ٹھپہ لگا کر اسے جتوانا ہے۔