18 Jan 2024
(لاہور نیوز) لاہور چڑیا گھر سے تین براؤن ریچھ جلو پارک میں شفٹ کر دیئے گئے۔
شفٹ ہونے والے ریچھوں میں دو مادہ اور ایک نر شامل ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے ریچھوں کی خوراک کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ ریچھ خوراک میں کھیرے ، سیب ،گُڑ اور سٹے کھانا پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل جلو پارک میں صرف ایک کالا ریچھ موجود تھا ۔ نئے تین ریچھوں کی آمد سے سیاہ بہت خوش ہیں۔